سعودی ذرائع نے اس ملک کےممتاز اور مشہور عالم دین سفرالحوالی کی سعودی جیل میں انتقال کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور عالم دین سفرالحوالی سعودی فورسز کی جانب سے گرفتار ہونے کے بعد سخت بیمار تھے اور سعودی عرب کی جانب سے ان کا علاج معالجہ نہ کرانے کی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سفرالحوالی کو جولائی کے مہینے میں مسلمان اور مغربی تمدن نامی کتاب کی اشاعت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ اس کتاب میں انہوں نے امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔
14 اگست کو بھی سعودی مخالفین نے کہا تھا کہ سلیمان الدویش جو مبلغ تھے جیل میں ایذا رسانی کی وجہ سے اس دنیا سے کوج کر گئے تھے۔