ممبئی : بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم ولادت کے موقع پر آج یہاں ایک مسلم تنظیم ، مسلم او بی سی کانفرنس نے گاندھی جی کو انوکھا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشن ویزن پروگرام کے تحت 150ضرورت مندوں کو مفت ڈومیسائل ، آمدنی سرٹیفکیٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات تقسیم کیے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کانفرنس کے قومی صدر پرویز احمد انصاری نے ان دستاویزات کو ضرورت مندوں کی رہائش گاہوں پر جا کر تقسیم کیا جس میں کئی ایک معذور افراد بھی شامل ہیں اور ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اسپتالوں میں بستر علالت پر پڑے ہیں اور آمدنی کا سرکاری سرٹیفکیٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے آپریشن رکے ہوئے ہیں ۔دستاویزات کی ان تقسیم کے دوران حبیب اسپتال کے ٹرسٹی شبیر سوم جی بھی موجود تھے اور حبیب اسپتال میں بھی کئی ایک دستاویزات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر پرویز احمد انصاری نے کہا کہ مسلم او بی سی کانفرنس شہر کی واحد مسلم تنظیم ہے جس نے بابا ئے قوم کے یوم ولادت ایک انوکھے طریقے سے منا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔