بھارتیہ کسان یونین ( بی کے یو) کسان کرانتی پد یاترا دہلی کے کسان گھاٹ پہنچ کر بدھ کو ختم ہو گیا ۔ اس سے پہلے منگل کو کسان کرانتی یاترا کو پولیس نے یوپی ۔ دہلی بارڈر پر روک دیا تھا لیکن دیر رات کسانوں کو دہلی میں انٹری کی اجازت مل گئی جس کے بعد کسان لیڈر چودھری چرن سنگھ کی اسمرتی استھل کسان گھاٹ پہنچے۔
اس سے پہلے دن میں غازی پور کے پاس پولیس نے کسانوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔ وہیں کسانوں کی صرف 11 مانگیں تھیں لیکن حکومت نے اب تک 7 مانگوں پر حامی بھری ہے۔ 4 مانگیں ابھی بھی باقی ہیں۔
اس کو لیکر بھارتیہ کسان ہونین (بھاکیو) کے صدر راکیش سنگھ ٹکیت نے کہا کہ حکومت کی منشا کسانوں کی بات ماننے کی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام رہی۔