ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک بنیادی عدالتی رکن کی حیثیت سے عالمی عدالت انصاف کا متفقہ فیصلہ ایران کی حقانیت کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے ناجائز ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں امریکہ کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے اپنی غیر قانونی علیحدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام رکاوٹوں منجملہ ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے جو رکاوٹیں اس نے پیدا کی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کرے۔
عالمی عدالت انصاف نے امریکہ کو اس بات کا بھی پابند بنایا ہے کہ وہ اس فیصلے میں درج کیے گئے معاملات میں ضروری لائسنس جاری کرنے کی ضمانت فراہم کرے اور اس سے متعلقہ تمام ادائیگیاں اور لین دین انجام دے۔