دیوریا: اترپردیش میں دیوریا کے رام پور فیکٹری کے علاقے میں پولس نے چھاپہ مار کر تقریبا 38 کلو غیر قانونی گانجہ کے ساتھ دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر کرائم برانچ اور پولس ٹیم نے بلیواں گاؤں میں طیب کے گھر پرچھاپہ مار کر 38 کلو 400 گرام گانجہ برآمد کیا ہے ۔
پولس نے موقع سے منشیات اسمگلر گروہ کی دو خواتین سکینہ اور طیب کی بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔ پولس نے گرفتار خواتین کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔