سہارنپور: اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کی دیوبند پولیس نے جہیز کے خاطر قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر اور ساس کو گرفتار کر کے جمعرات کو جیل بھیج دیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو دیوبند میں محلہ خانقا میں سحرانہ کی مشتبہ حلات میں پھانسی لگا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد غیور علی نے بیٹی کی سسرال والوں کے خلاف جہیز کے خاطر قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شوہر سبحان اور ساس ریحانہ کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔