نئی دہلی، 5 فروری (یو این ائی) 15 ویں لوک سبھا کا آخری اجلاس آج شور شرابوں اور رکاوٹوں کی نذر ہوگیا۔ آندھرا پردیش کے ممبران نے تلنگانہ کی تشکیل کے خلاف نعرے بازی شروع کی تو اکالی دل کے ممبران نے 1984 کے سکھ کش فسادات کے کیس کی جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔شورشرابے کے باعث اجلاس کو پہلے سوالات کے وقفے کے لئے پھر ائندہ کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔تاہم اس دوران اسپیکر میراکمار نے اروناچل پردیش کے طالب علم نیڈو ٹانیئم کی موت کے مسئلے پر بحث کی اجازت دی۔