ویٹ لیفٹر 15 سالہ جریمی لال رن نُنگا نے یہاں جاری یوتھ اولمپک میں منگل کے روز مردوں کے 62 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلادیا ہے۔ شمال مشرق کے ایزل کے رہنے والے جریمی نے ان کھیلوں ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ورلڈ یوتھ گیمس میں بھی چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
انہوں نے ارجنٹینا کی راجدھانی میں مردوں کے 62 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کل 274 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ترکی کے ٹوپاس کانیر نے 263 کلوگرام وزن اٹھاکر چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ کولمبیا کے لیوار استیوین نے 260 کلوگرام وزن اٹھاکر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
پندرہ سالہ جریمی نے یوتھ اولمپک میں ہندوستان کو دلایا پہلا سونے کا تمغہ
جریمی
میزورم کے نوجوان ایتھلیٹ نے اس برس ایشیائی جونیئر چمپئن شپ میں چاندی اور کانسے کے تمغے بھی اپنے نام کئے تھے جبکہ وہ دو قومی ریکارڈ بھی توڑ چکےہیں۔ جریمی کے اس سے قبل یوتھ اولمپک سونے کے تمغے کے ساتھ ہندوستان کی بھی ان کھیلوں میں یہ اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔