پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان اور اب ہواباز فخر عالم دنیا کا چکر 28 دنوں میں مکمل کرنے کے سفر پر نکلے ہیں۔ آج دوپہر ایک بجے کے قریب فخرِ عالم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں اُن کا استقبال سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کیا۔
فخر عالم کے سفر کی اگلی منزل اسلام آباد ہے جس ے بعد وہ لاہور اور وہاں سے ڈھاکہ جائیں گے۔
ان دنوں وہ ایک انجن والا طیارہ لیے دنیا کے مختلف شہروں سے ہوتے دبئی پہنچے ہیں۔ فخر عالم نے یہ سفر امریکی ریاست فلوریڈا کے کلیئر واٹر ایئر پارک سے شروع کیا جس کے بعد وہ نیو ہیمپشائر، نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، لندن، کروشیا، مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور بحرین کے دارالحکومت مناما سے ہوتے دبئی پہنچے ہیں۔
فخر عالم کی اگلی منزل کراچی، اسلام آباد اور لاہور ہو گی جس کے بعد ڈھاکہ، بنکاک، سنگاپور، انڈونیشیا سے ہوتے ہوئے آسٹریلیا پہنچیں گے۔