پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب جیسے تیل پیدا کرنے والے ملکوں سے تیل کی قیمتوں کو کم کر مناسب سطح پر لانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ مودی نے تیل کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ خام تیل کی اونچی قیمتوں سے عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان ہو رہا ہے۔
مودی نے عالمی اور گھریلو تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ دارالحکومت میں تیسرے سالانہ اجلاس میں ہندوستان جیسے تیل صارف ملکوں کی تشویشات کو سامنے رکھا۔ معاملہ سے براہ راست طور پر وابستہ ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بھارت میں ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مودی نے سعودی عرب کے تیل کے وزیر خالد الفالح کی موجودگی میں کہا کہ خام تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے عالمی اقتصادی ترقی پر اثر پڑ رہا ہے، افراط زر بڑھ رہا ہے اور ہندوستان جیسے ملکوں کا بجٹ خراب ہو رہا ہے۔