کانپور(نامہ نگار)سبکدوش چکیری تھانہ علاقہ میںتیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار سبکدوش ہوائی فوج کے ملازم کو کچل دیا۔ جس کی وجہ سے سبکدوش ملازم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعدڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرارہوگیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ موصولہ خبر کے مطابق چکیری کے راما دیوی چوراہے کا باشندہ جگدیش کمار یادو(۵۱) ہوائی فوجکے سبکدوش ملازم تھے۔ بدھ کی صبح وہ اپنے مہاراج پور واقع آبائی گاؤں الولاپور بذریعہ موٹرسائیکل جارہے تھے۔ شاہراہ پر پہنچنے کے بعد مخالفت سمت سے آرہے تیز رفتار ٹینکر نے ان کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی سبکدوش ملازم کا سر ٹینکر کے ایک پہیہ کے نیچے آگیا اور ان کے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کو دیکھ کر مقامی لوگ پہنچتے اس سے قبل ہی ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے کے بعدموقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ایس او نے بتایا کہ ٹرک کو قبضہ میں لے لیاگیاہے اور ڈرائیورکو تلاش کیاجارہاہے۔