ایٹہ (یو این آئی) اترپردیش کے ایٹہ ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں شادی کی شہنائیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب بارات میں رقص کررہے ایک نوجوان کو کسی نامعلوم شخص نے گولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔عینی شاہدین نے یہاں بتایا کہ کل رات گرین گارڈن بینکویٹ پر ایٹہ کے تاجر سنی اور بریلی کی لڑکی پریتی کی شادی میں رات تقریباً دس بجے جب بارات جا رہی تھی اسی دوران بارات میں رقص کررہے ایک نوجوان دیویندر کو نامعلوم شخص نے گولی مار دی۔گولی لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفی دولہے کا رشتہ دار تھا ۔ دیویندر کے گھروالوں کے موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے۔