مظفرنگر (بھاشا)ضلع کی ایک عدالت نے ۲۰۰۸میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ضلع سیشن جج جتندرکمار نے جے رام اور منگل پر پچیس پچیس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔خبر کے مطابق ضلع کے علی پور کلاں گاؤں میں اکتوبر ۲۰۰۸میں ہربیری کو اس کے گھریلوملازمین رام اور منگل نے اس وقت قتل کردیا تھاجب وہ گھاس کاٹنے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک مقامی عدالت نے ایک وکیل سمیت سات افراد کو فسادات کرانے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے پندرہ سو پندرہ سو روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔