میسیجنگ ایپ واٹس ایپ مسلسل اپنی خدمات کو بہتر بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں ڈلیٹ فار ایوری ون فیچر کو درست کیا ہے۔ اب واٹس ایپ ایک نیا فیچر لانے جا رہا ہے۔ یہ نیا فیچر آپ کی چیٹ کو اور محفوظ کرے گا۔ اس نئے فیچر کا فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ آپ کا چہرہ دیکھ کر ہی کھلےگا۔
واٹس ایپ اپنے ایپ میں ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی سپورٹ جوڑنے پر کام کر رہا ہے۔ اس بات کی اطلاع ڈبلو اے بیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ واٹس ایپ میں فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی آپشن صارفین کو پرائویسی سیٹنگس کے تحت ملیں گے۔ یہ دونوں ہی آپشن فی الحال آئی فون کے لئے ہوں گے اور انہیں انڈروئڈ ایپ میں بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔
وا بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی دونوں کو اپنے ایپ میں انٹیگریٹ کرنے پر کام کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کی پرائویسی سیٹنگس میں جلد ہی ریکوائر ٹچ آئی ڈی نام کا نیا آپشن ہوگا۔ اگر آپ کے پاس آئی فو ایکس یا اس سے لیٹیسٹ فون ہے تو اس میں آپ کو فیس آئی ڈی آپشن نظر آئےگا۔ یہ آئی فون ایکس، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر میں دستیاب ہے۔