اجودھیا: انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے منگل کو اجودھیا مین متنازعہ رام جنم بھومی پر رامندر کی تعمیر اور ہندوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے نئی سیاسی پارٹی کے تشکیل کا اعلان کیا ہے ۔
سریو کے ساحل پر مہنس سمادھی کے نزدیک ہزاروں کی تعداد میں رام بھکتوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ ہندؤں کی ایسی حکومت بنائیں گے جو اقتدار میں آنے کے بعد متنازعہ رام جنم بھومی پر شاندار مندر کی تعمیرکرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے اور اس پارٹی سے انتخاب لڑ کر مرکز میں ہندوؤں کی حکومت بنائیں گے ۔پارٹی کے نام کا اعلان وہ تین مہینے بعد کریں گے ۔ انہوں نے کہا” ہم رام کے پیروکار ہیں۔ دھنش نہیں اٹھائیں گے ۔ ملک میں عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ آنے والے لوک سبھا انتخاب میں بٹن دبا کر ہندوؤں کو حکومت بنائیں جس سے شاندار مندر کی تعمیرہو سکے ۔مرکز میں مودی حکومت کی چٹکی لیتے ہویے پروین توگڑیا نے کہا” مسٹر مودی ساڑھے چار سالوں میں اجودھیا نہیں گئے ہیں مگر اندور میں مسجد کے پروگرام میں شرکت کی ۔ ملک میں اکثریتی ہندو سماج نے یہ خواب دیکھا تھا کہ بی جے پی اگر اقتدار میں آئے گی تو اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ضرور ہوگی لیکن آنے کی بات تو چھوڑئیے کبھی کسی بھی ریلی میں مندر کانام بھی وزیر اعظم مودی نے لیا ہوا تو بتائیں۔