ممبئی ۔(وارتا)بالی ووڈ کی نئی اداکارہ اور راک اسٹار گرل نرگس فاخری نے اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کیلئے صرف تین دن میںاپنا وزن چھ کلو کم کرلیا۔ ۲۰۱۱ء میں آئی فلم راک اسٹار سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی نرگس فاخری کی اب میں تیرا ہیرو فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ نرگس نے کہا کہ میں تیرا ہیرو کی شوٹنگ بینکاک میں کرنے میں کافی مزہ آیا۔ مجھے اس فلم کیلئے اپنا وزن کچھ کم کرنا تھا۔ نرگس فاخری نے کہا کہ میں نے اس بارے میں تحقیق کی اور تین دن تک جنک فوڈ سے دور رہی۔ میں نے تین دن میں اپنا وزن چھ کلو کم کرلیا۔ میں اس دوران جوس ڈائٹ لیتی رہی جبکہ لیانا نے مجھ سے اس سلسلے میں بات کی تو میں نے انہیں بھی اس بارے میں بتایا لیکن وہ صرف ایک دن ہی ایسا کرسکی۔ واضح رہے کہ ایکتا کپور کے بینر تلے بنی فلم میں تیرا ہیرو کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون کررہی ہے اس فلم میں نرگس فاخری اورالیاناڈکروس کے علاوہ رون دھون کا بھی اہم کردار ہے یہ فلم چار اپریل کو ریلیز ہوگی۔