بہار میں ایک بینک کی عجیب وغریب کرتوت سامنے آئی ہے۔ یہاں بینک نے دو خاتون کسٹمرس کو ایک ہی اکاؤنٹ نمبر جاری کر دیا۔ اس کے بعد جو ہوا اس کا پتہ بینک بینک کے لوگوں کو لگا تو وہ سکتہ میں آ گئے۔ معاملہ گوپال گنج سے جڑا ہے۔ جہاں کے سینٹرل بینک آف انڈیا کی محمد پور برانچ میں یہ معاملہ سامنے آیا۔
بینک بے ایک ہی نام کی دو خاتون کٹمرس کو الگ الگ اکاؤنٹ نمبر کے مقام پر ایک ہی اکاؤنٹ نمبر دے دیا۔ ایک ہی اکاؤنٹ نمبر ملنے کے بعد جہاں پہلی خاتون اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرتی تو وہیں دوسری خاتون اکاؤنٹ سے پیسے نکالتی رہی۔
اپنے اکاؤنٹ میں جمع پیسے نکلتے دیکھ دوسری کسٹمر نے اکاؤنٹ سے روپئے غائب ہونے کی شکایت بینک سے کی۔ جس کے بعد بینک کی ٹیکنیکل سیل نے گڑبڑی پکڑی اورڈبل اکاؤنٹ نمبر ہونے کا انکشاف کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے مظفر پور اور پٹنہ میں چکر لگانے کے بعد 80 فیصد روپئے ہی ریکور ہو پائے ہیں۔
معاملے کی شکایت بینک کے سینئر افسران کے پاس پہنچنے پر مینیجر نے آنا فانا میں ایک اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔ سینٹرل بینک آف انڈیا کی محمد پور برانچ کے مینجر نےبتایا کہ بھول چوک ہونے کی وجہ سے ایک ہی نمبر دو اکاؤنٹ کسٹمرس کو دے دیا گیا تھا۔ معاملہ سامنے آنے پر پیسہ ریکور کرایا جا رہا ہے۔ ایک اکاؤنٹ کو ایمرجنسی بند کر دیا گیا ہے۔