واشنگٹن : اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے ۔ اور حکومت وہاں جمہوریت قائم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کررہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ اے پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے میانمار کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مارزر و کی دار سمان کا کہنا تھا کہ اب بھی ہزاروں روہنگیا افراد بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کررہے ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ روہنگیا میں اب بھی نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوکی میانمار میں حکومت کرنے میں یکسر ناکام ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں ہوئے تشدد کی سوکی انکار کرہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس تشدد کی وجہ سے ہی تو تاحال سات لاکھ افراد بنگلہ دیش منتقل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت ملک میں جمہوری نظام قائم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ دار سمان کا کہن تھا کہ حکومت کی سخت پوزیشن نے ہمارے لئے مشکل کھڑی کررکھی ہے ۔ حکومت انکار کرتی ہے اور خود مختاری کے نام پر اپنا تحفظ کررہی ہے۔