نئی دہلی: بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر گھریلوسطح پر پڑا جس سے جمعہ کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 25اور سات پیسے کی کمی آئی۔
گزشتہ نو دنوں کے دوران دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 1.98روپے فی لیٹر کی کمی آئی ہے ۔ اس دوران ڈیزل بھی 96پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے ۔ملک کے چار بڑے شہروں میں سے ممبئی میں پٹرول سب سے زیادہ مہنگا ہے ۔ یہاں پٹرول کی قیمت 86.33روپے فی لیٹر ہے ۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.85روپے فی لیٹر ہے ۔ ممبئی میں ڈیزل 78.33روپے تو دہلی میں 74.73روپے فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 82.17روپے اور 76.58روپے فی لیٹر ہے جبکہ چنئی میں یہ بالترتیب 84.02روپے اور 79.02روپے فی لیٹر ہے ۔