ممبئی ۔بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ اور مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ہائی وے کو لیکر ان دنوں بے حد پر جوش ہیں۔ ۲۰۱۲ء میں آئی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی عالیہ بھٹ کی فلم ہائی وے اب ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں عالیہ نے گلوکاری بھی کی ہے۔ عالیہ نے آے آر رحمان کی موسیقی میں گانا گایا ہے اور وہ اے آر رحمان کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ گلوکاری ایسی چیز ہے جس کے بارے میں میںنے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا اس لئے ہائی وے میرے لئے دل کے بے حد قریب ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے گلوکاری کیلئے زیادہ محنت نہیں کی میں رحمان سر کے ساتھ اسٹوڈیو میں گئی جہاں انہوںنے میرا گانا ریکارڈ کیا۔ اس بات کیلئے میںان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم ہائی وے میں عالیہ بھٹ کے علاوہ رندیپ ہڈا کا بھی اہم کردار ہے یہ فلم اکیس فروری کو ریلیز ہوگی۔عالیہ بھٹ اور رندیپ ہڈا اس فلم کی تشہیر بڑی زوروں سے کررہے ہیں ۔ اور ان کو انتظار ہے کہ فلم جلد ریلیز ہو۔کیونکہ اس فلم سے عالیہ بھٹ کو کافی امیدیں ہیں اوران کے کیرئیر میں یہ فلم بڑی کارگر ثابت ہوگی۔