پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے سانگی پور علاقے میں پولیس نے ایک فرضی داروغہ کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ سانگی پور علاقے میں جمعہ کی رات گشت کے دوران وردی میں ایک شخص کو موٹرسائکل پرآتا دیکھ کر پولیس نے اسے روک کر پوچھ تاچھ کی۔اس نے اپنا نام شیام شنکر بتایا اور کہا کہ وہ سلطان پور ضلع میں تعینات ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کی اطلاع سلطان پور کے پولیس افسران کو دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس نام کوئی داروغہ یہاں تعینات نہیں ہے ۔
پولیس نے اس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ پرتاپ گڑھ ضلع کے کونہدور علاقے میں چندوکا گاؤں کے رہنے والے راج بہادر تیواری کا بیٹا شیام شنکر ہے ۔اس کی وردی میں تین اسٹار لگے تھے ۔وہ فرضی انسپیکٹر بن کر گزشتہ پانچ سال سے لوگوں کو ٹھگتا رہا ہے ۔اس کے خلاف رپورٹ درج کرکے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔