وجہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ، مودی سے ڈسمبر میں G-20 چوٹی کانفرنس میں ملاقات کا امکان
واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ سال ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت نہیں کریں گے۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر موصوف کی بے انتہاء مصروفیات کی وجہ سے وہ ہندوستان کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں۔
یاد رہیکہ گذشتہ سال وزیراعظم ہند نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کو ہندوستان کے دورخی دورہ کی دعوت دی تھی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یوں تو ہندوستان کی جانب سے دورہ کا دعوت نامہ ضرور ملا ہے لیکن اس تعلق سے اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ صدر ٹرمپ کیلئے یہ ایک اعزاز ہوگا کہ وہ آئندہ سال 26 جنوری کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرما کر مشہور ومعروف یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کریں تاہم صدر موصوف پہلے سے ہی بیحد مصروف ہیں۔
سارہ سینڈرس سے صحافیوں نے سوال پوچھا تھا کہ آیا صدر ٹرمپ مودی کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کریں گے یا نہیں؟