گریٹر نوئڈا(وارتا) کا ر بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے آج بارہویں آٹو ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے دو بین الاقوامی ماڈل کانسپٹ ریاض ایس ایکس۴ کراس کو پیش کیا۔ سوزوکی موٹر کارپوریشن کے کار گزار نائب صدر تیشی ہیرو سوزوکی اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کے ایم ڈی اور سی ای او کینچی ایو کاوانے یہاں ان دو نوں گاڑیوں کو پیش کیا ۔ اس موقع پر مسٹر سوزوکی نے کہا کہ ان ماڈلوں کو بین الاقوامی سطح پر گاہکوںکے معیار کو دھیان میں رکھ کر ڈزائن کیا گیا ہے۔ ایس ایکس ۴ کراس ایک حقیقی کراس اوور ہے وہیں کانسپٹ ریاز کا ہندوستان ،چین اور دوسرے بازاروںمیں سی گریڈ کاروں کی بڑھتی مانگ کو پور ا کرنے کے لئے ڈزائن کیا گیا ہے۔ کا ر بنانے والی فرانس کی کمپنی رینو نے آج اپنی کانسپٹ کار کے بڈ کا اجرا کیا۔ کمپنی نے اس موقع پر اپنی مقبول کامپیکٹ ایس یو وی ڈسٹر کا نیا ماڈل پیش کرنے کا اعلان کیا۔ کا ر بنانے والی ملک کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہنڈئی موٹر انڈیا نے اسپورٹس یو ٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) سینتا فی کا نیا ماڈل پیش کیا جس میں تیسری جنریشن کا سی آر ڈی آئی ڈیزل انجن لگا ہوا ہے۔ کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او وی ایس سیو نے ایس یو وی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گاہکوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور زیادہ طاقت ور انجن کے ساتھ نیا ایس یو وی پیش کیا ہے ۔ جاپان کی ایسوزو موٹر نے
بین الاقوامی سطح پر فروخت ہو رہی ایسوزو بی میکس اسپیس کیب کو پیش کیا۔ ایسوزو موٹر انڈیا کے صدر و ایم ڈی تکاشی چکو چینے اس گاڑی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان میں پک اپ گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کے سبب کمپنی نے بین الاقوامی سطح پر فروخت ہو رہی اس گاڑی کو ہندوستانی بازار میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس میں ۵ء ۲ لیٹر کا طاقتور ڈیزل انجن ہے جو اسے طویل عرصے تک چلنے میں مد دکرتا ہے۔ امریکی موٹر کمپنی فورڈ نے اپنی فیگو کانسپٹ کی نمائش کی اور فیسٹا اسپورٹس کو پیش کرنے کااعلان کیا ۔ سپر بائک بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیبڈ سن نے اپنی سب سے چھوٹی موٹر سائیکل اسٹریٹ ۷۵ کو ہندوستانی بازار میں پیش کرنے کااعلان کیا ۔ اس موٹر سائیکل کی بکنگ یکم مارچ سے شروع ہو گی ۔ اس کی اسمبلنگ ہریانہ کے باول واقع کار خانے میںکی جائے گی ۔موٹر سائیکل بنانے والی انڈیا یاماہا موٹر نے ہندوستانی بازار میں دو نئی اسکوٹر الفا اور جمپی پیش کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے سی ای او ہیرو یکی تھناگی نے الفا اسکوٹر کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی میں اس کی قیمت ۵۱۸ ۴۹روپئے ہے یہ اسی ماہ سے بازارمیں دستیاب ہوگی ۔
موٹر سائیکل بنانے والی ہونڈا موٹر سائیکل وا سکوٹر پرائویٹ لمیٹیڈ نے اس موقع پر اپنے ۹ پروڈکٹس پیش کئے جس میں نیو ایکٹیوا۱۲۵؍اسکوٹر ، نئی سی وی آر ۶۵۰ موٹر سائیکل سی وی آر ۱۰۰۰ ؍آر آر ایس ٹی سی بی فریزر اور ڈریم یو گا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ کمپنی نے چا ر نئے پروڈکٹس کو بین الاقوامی سطح پر پیش کیا ہے جس میں آر سی ۲۱۳ وی ،۱۸۳۲ سی سی کی سپر موٹر سائیکل بولڈ ون موٹر سائیکل سی وی آر ۵۰۰ آر اور پی سی ایکس ۱۲۵ اسکوٹر شامل ہیں ۔ کمپنی نے گجرات میں آئندہ سال اپنا چوتھا کار خانہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ا س کارخانے میں کمپنی ۱۱۰۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔کار خانے کی سالانہ صلاحیت ۱۲ لاکھ گاڑی ہو گی ۔