آئزول : میزورم میں 28 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے ۔
حکمراں کانگریس، اپوزیشن پارٹی میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی تمام 40 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔ زورم پیپلز مومنٹ ( زیڈ پی ایم ) 35 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ کئی چرچ رہنماؤں اور ریو زائچاھانا ھلانڈو کی صدارت میں نو تشکیل پارٹی زورمتھار (نیا میزورم) نے 24 سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارا ہے ۔ ایک اور چھوٹی پارٹی پي آر آئی ایس ایم کے 15 امیدوار انتخابی جنگ میں اترچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے میزورم میں نو نومبر کو کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ تھی اور سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے ۔
نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے امیدواروں نے نو سیٹوں پر نامزدگی داخل کیا ہے اور کانگریس پارٹی پانچ سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے ۔
مسٹر لال تھنھولا سرچپ اور چمفئی جنوب سے الیکشن لڑیں گے . زورم پیپلز مومنٹ کے وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار مسٹر لالدھوما نے بھی سرچپ اور آئزول ( مغرب) کی ایک سیٹ سے نامزدگی داخل کیا ہے ۔