بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات یوں تو 14 نومبر کو اٹلی میں شروع ہوں گی۔
تاہم ان کی شادی کی خبریں گزشتہ 6 ماہ سے بھارتی میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔
اب جب کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی شادی کے لیے اٹلی پہنچ چکے ہیں اور ان کی شادی کے لیے اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کیمو پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔
تب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ ہی نہیں دیا۔
جی ہاں، خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ تاحال نہیں بھجوایا۔ اس بات کا انکشاف خود کترینہ کیف نے کیا۔
نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں انکشاف کیا کہ انہیں رنویر سنگھ کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔