لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے جمعرات کو انتظامی پھیر بدل کرتے ہوئے آئی اے ایس کے تین اور آئی پی ایس کے چار افسران کو موجودہ عہدے سے ہٹا کر ان کو دوسری ذمہ داری دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اطلاعات اور رابطہ عامہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اجول کمار کو میونسپل کارپوریشن بھیج دیا گیا ہے ۔
شعبہ لسانیات کے اسپیشل سکریٹری ششر کو ان کے اس شعبہ کے ساتھ ہی ڈائرکٹر آف انفارمیشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ مالیات کے اسپشیل سکریٹری یشو رستوگی کو کامرس ٹیکس ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں اڈیشنل کمشنرکی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وارانسی کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منوج کمار رائے کو الہ آباد کے اڈیشنل کمشنر(الہ آباد منڈل) کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ محکمہ لیبر میں تعینات جوائنٹ سکریٹری ستیش پال کو وارانسی کا اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ(ریوینو) بنایا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن، الہ آباد کے میونشپل کمشنر اویناش سنگھ کو اسپیشل سکریٹری(داخلی امور) کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔