لکھیم پور کھیری : ملک و بیرون ملک میں جنگلاتی جانوروں کے لئے مشہور دودھوا نیشنل پارک جمعرات سے سحاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں واقع دوھوا نیشنل پارک نہ صرف جنگلاتی جانوروں بلکہ اپنی قدرتی خوبصورتی کے لئے بھی کافی مشہور ہے ۔
یہ پارک لکھیم پور کھیری سے بہرائچ تک پھیلا ہے ۔ اس میں دودھوا نیشنل پارک، کشنپور سنیکچری اور کترنیا گھاٹ سینکچری کا علاقہ شامل ہے ۔دودھوا نیشنل پارک میں جمعرات صبح سیاحوں کا بڑے ہی پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا۔ دودھوا بیس کیمپ پر اس سال ایک استقبقالیہ گیٹ بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ نکوا نلا پر بھی ان کے استقبال کے لئے ایک اسپیشل گیٹ بنایا گیا ہے ۔ اس پارک میں ٹائیگر ریزرو میں ٹائیگر کے علاوہ اسلاتھ بھالو، ایشیائی کالا بھالو، گینڈا، ہاتھی، سور، وائلڈ بیئر جیسی کئی جانور ہیں۔