کراچی: آج کل خربوزے کا موسم ہے جو گردے اور پیٹ کے امراض کے لیے بہت مفید ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خربوزے میں فاسفورس، کیلشئیم، وٹامن اے اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لیے خربوزے کے گودے کے ساتھ، اس کے چھلکے اور بیج بھی انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، خربوزہ کھانے سے معدے، آنتوں اور غذاکی نالی کی خشکی دور ہوتی ہے اور یہ گردے کی پتھری ختم کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔