لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار سے شروع ہو رہے لکھنؤ مہوتسو کا افتتاح کریں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اٹل وراثت تھیم پر 25 نومبر سے شروع ہو رہے لکھنؤ مہوتسوکا افتتاح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو شام سات بجے کریں گے ۔ مہوتسو کے اختتامی تقریب میں پانچ دسمبر کو گورنر رام نائیک موجود ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ مہوتسو میں تہذیبی پنڈال کے ساتھ مزید ایک پنڈال لگایا جائے گا۔ جس میں سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری کی زندگی کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ساتھ ہی ان کی تقریروں کا بھی سنایا جائے گا۔اٹل پنڈال میں پکچر گیلری، لائبری، آڈیو، ویڈیوشو اور کوئز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اٹل جی کے نام سے موسوم کئے جانے والے گاوں کی خیالی جھلیکاں بھی پیش کی جائیں گی۔
مہوتسو احاطے میں اٹل بہاری واجپئی کی اسمرتیوں پر ماڈل اور کٹ آوٹ کا تعمیر کیا گیا ہے ۔ پہلے دن 25 نومبر کو لکھنو مہوتسو میں لوگوں کا داخلہ مفت ہوگا۔