لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اندرا نگر علاقہ میں رہنے والے ایک ٹھیکیدار کے گھر گھس کر دسمبر ماہ میں لوٹ مارکرنے والے دو لٹیروں کو گزشتہ رات اندرا نگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ٹھیکیدار کے گھر سے لوٹا گیا لیپ ٹاپ ، سونے کی چین اور ڈھائی ہزار روپئے نقد برآمدکئے ہیں۔ ایس پی ٹی جی حبیب الحسن نے بتایا کہ گزشتہ ۲۲؍دسمبر کو اندرا نگر کے سیکٹر انیس میں رہنے والے ٹھیکیدار آر سی چودھری کے گھر مکان خریدنے کے بہانے دو لٹیرے داخل ہوئے تھے۔ بدمعاشوں نے اس وقت گھر میں موجود ٹھیکیدا
ر کی بیوی آشا چودھری کویرغمال بناکر لوٹ مار کی تھی۔ بدمعاش گھر سے لیپ ٹاپ، سونے کی چین اور نقد روپئے اٹھا لے گئے تھے۔ اس معاملہ میں تفتیش کر رہی اندرا نگر پولیس نے منگل کی رات سیکٹر بارہ کے پاس رہنے والے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے ان کے پاس سے ٹھیکیدار کے گھر سے لوٹا گیا لیپ ٹاپ، سونے کی چین اور ڈھائی ہزار روپئے نقد برآمد کئے ہیں۔پوچھ گچھ میں پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام گومتی نگر کا امت کمار اور راجو جیسوال بتایا ہے۔ پکڑے گئے لٹیرے پہلے بھی غازی پور اور گومتی نگر تھانہ کے تحت گاڑی چوری کے معاملہ میں جیل جا چکے ہیں۔