امریکا میں پیر کے روز موسم کی صورت حال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی مغربی علاقوں میں آنے والی برفانی آندھی کے سبب 1240 کے قریب فضائی پروازیں منسوخ ہو گئیں، جس کے بعد امریکا میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے بہت سے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں۔
امریکا میں National Weather Service کے ایک ماہر بوب اوراوک کے مطابق کینساس کے شمال مشرقی علاقوں سے لے کر شکاگو تک برفانی آندھی کے حوالے سے وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔
ان علاقوں میں زور دار آندھی کی فی گھنٹہ رفتار 48 سے 56 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ توقع ہے کہ اس دوران برف کی سطح 15 سے 30 سینٹی میٹر تک بلند ہو جائے گی۔
پروازوں سے متعلق ایک ویب سائٹ کے مطابق اتوار کی شام تک امریکا آنے جانے والی 1240 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔