ماسکو: عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
عراق کے زلزلہ انتباہ مرکز کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.3 ماپی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے عراقی کردستان کے علاقے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 43 دیگر زخمی ہو گئے ۔
روڈا براڈکاسٹر نے کردستان حکومت کے جوائنٹ ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹرکے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی۔
اس سے پہلے ایران کے مغربی کرمن شاہ صوبے کے گلان گھرب، سارپول جھاب اور قصرِشیریں میں زلزلے کی وجہ سے 361 افراد زخمی ہو گئے ۔
زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً سات بج کر 37 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ایران کے سرحدی علاقے قصرِ شیریں میں تھا۔
بغداد میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے تقریباً ایک منٹ تک محسوس کئے ۔ زلزلے کے جھٹکے مشرقی دیالہ صوبے سمیت کئی عراقی صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔
واضح رہے کہ 12 نومبر 2017 کو عراق میں شمالی سلائی منیاہ صوبے کے دربنندي خان علاقے میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔