جر و ل اچہرہ: ۔۔۔مولانا سید سیف عباس نے آج یہاں جرول اچہر ہ میں حسینہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس پر وگرام کا آغازمولانا سید احمد علی زیدی نے حدیث کسا کی تلا وت سے کیا ۔ جناب مانوس جر ولی نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔مولاناسید سیف عباس نے امام بارگاہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شہر یا محلے میں دینی ،مذہبی اور سماجی حوالے سے امام بارگاہ کو مر کزیت حا صل ہے ۔
حسینہ ایسی جگہ تعمیرکرنا چاہئے جہاں لو گوں کی آمد و رفت زیا دہ ہو عوام با آسانی جمع ہو کر مجلس میں امام حسینؑ منعقد کر سکیں ۔ اس حسینہ کے قیام سے بھارئی چارگی کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ حسینہ قیام کا مقصد زیادہ سے زیا دہ امام حسینؑ کی مجالس میں شرکت کریں اورعوام کو امام حسینؑ اور عزاداری کے مقاصد کو اجتماعی طور پر سمجھ سکیں ۔
انجمن ذوالفقار حیدری ، جر ول ،اچہرہ میں جشن مسرت کے انعقاد کے بعدجہاں حسینہ نہیں وہاں حسینہ کا قیام کے مشن کے تحت مولانا سید سیف عباس نقوی کے دست مبارک سے حسینہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس پر وگرام میں عمار جرولی ، مولانا محمد مشرقین ، مولانا رہبر عسکری ، مولانا مر زا واحد حسین ، مولانا سید نا صر عباس ،شیرو وغیرہ شرکت کی ۔