پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہحکومت پاکستان سکھ زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے،کرتار پور دربار کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اگلےسال جب آپ آئیں گےتوہرقسم کی سہولیات ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کےمعاملے میں دونوں طرف غلطیاں ہوئی ہیں،ماضی صرف سبق سکھانے کے لیے ہوتا ہے،ماضی کی زنجیرجب تک توڑیں گے نہیں،آگے نہیں بڑھیں گے،ہمیں اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا ہے،کئی جنگیں لڑنےوالےفرانس،جرمنی ملکرآگے بڑھ سکتےہیں توہم کیوں نہیں،ہمارے سارے ادارے ایک پیج پرکھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھ نہیں آئی کے بھارت میں سدھو پر تنقید کیوں ہوئی؟دو ملک جن کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں ان کا جنگ کے بارے میں سوچنا بیوقوفی ہے۔سدھو پاکستان میں اتنے مقبول ہو گئے ہیں کہ وہ پاکستان آکر پنجاب میں الیکشن لڑیں گے تو جیت جائیں گے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہگرونانک نے جو محبت کا پیغام دیا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے،کرتار راہداری کی بنیاد اس لیئے رکھ رہے ہیں تاکہ فاصلے کم ہوں، ہم اپنی سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کا جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے، سرحد کھولنے کا فیصلہ معنی خیز ہے، اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے،پاکستان اور بھارت تمام حل طلب امور پر بامعنی مذاکرات کریں۔