ہاپوڑ نامہ (نامہ نگار)ریاسٹی کابینہ کے سینئر لیڈر اعظم خاں کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ علاقہ کے ایک سنیما ہال کو منہدم کردیا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر کام کو رکوایا اور خانہ پری پوری کرلی لیکن اس وقت تک سنیما ہال کھنڈر میں تبدیل ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ سنیما ہال کو منہدم کرنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ میں میناکشی روڈ پر واقع سنیما ہال کچھ عرصہ سے بند پڑاہواتھا کیونکہ فریقین کے درمیان جائیداد کے سلسلہ میں تنازعہ تھا۔ بتایا جارہاہے کہ چوبیس جنوری کو سنیماگھر کے مالک کی ہدایت پر کچھ لوگ جے سی بی مشینوں کو لیکر سنیما گھر پہنچے مالک کی ہدایت پر جے سی بی مشینون سے برسوں پرانے سنیما ہال کو منہدم کردیا گیا۔ اور یہ کارروائی دو دن تک جاری رہی۔ لیکن پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔ جبکہ سنیما ہال کے قریب کوتوالی گڑھ گیٹ و تھانہ دیہات کی آیودھیاپوری پولیس چوکی واقع سنیما ہال کو منہدم کرنے کی اطلاع سشیل کمار کے بیٹے ابھینو گرگ ایڈوکیٹ کی ملی۔
اس کی اطلاع انہوں نے پولیس انتظامیہ کے افسران کو دی۔ لیکن جب تک افسران جائے موقع پرپہنچتے اس وقت تک سنیماہال کی عمارت منہدم کردی گئی تھی اور سنیما ہال کھنڈر میں تبدیل ہوگیاتھا۔ ہال ہی میں اترپردیش کے وزیر شہری ترقیات اعظم خاں نے حکم دیا تھا کہ بند سنیما گھ
ر کو منہدم نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لئے پولیس وضلع انتظامیہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔