رائے بریلی(نامہ نگار)ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کے سلسلہ میں اور سماجوادی پارٹی کی ریاستی قیادت کی اپیل پر ضلع میں سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ضلع انچار راجیش چندرانے بتایا کہ پورے ضلع میں گاؤں سبھا سطح تک پارٹی کے نوجوان کارکنان سینئر لیڈران کے ساتھ ملک کر سائیکل ریلی میں حصہ لے رہے ہیں اور ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچارہے ہیں۔