میو: اترپردیش میں میو ضلع کے ہلدرپور علاقے میں جمعہ کی صبح زمین کے جھگڑے میں دو فریقوں کے درمیان ہوئے مارپیٹ اور فائرنگ میں ایک نوجوان کو گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔
پولس نے بتایا کہ علاقے کے ناگواں بازار گاؤں للن یادو اور رامیشور کے درمیان کھیت کے تنازعہ کے سلسلے میں مقدمہ چل رہا ہے ۔ صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے ایک فریق کھیت کی جوتائی کرنے لگا تو دوسرے نے مخالفت کی۔ اس کے بعد دونوں فریقوںکے درمیان مارپیٹ شروع ہوگیا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک فریق نے گولی چلادی۔
اس حادثے میں گولی لگنے سے سلن یادو کے 20 سالہ بیٹے سندیپ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات لوگ گمبھیر طور سے زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں دونوں فریقون نے ایک دوسرے کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔