موگا: پنجاب میں ضلع موگا کی پولیس نے پانچ سال سے مفرور بدنام زمانہ اسمگلر گرودیو سنگھ عرف دیو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے پانچ سال پہلے اس کے قبضے سے ایک کوینٹل 80 کلو پوست برآمد کی تھی، لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
میہنا پولیس کے تفتیشی افسر ایس ایس آئی جسوندر سنگھ نے بتایا کہ سراغ ملنے پر مفرور اسمگلر گ دیو کو گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ واقعہ 18 جولائی 2013 کا ہے ۔ پولیس کے پہنچتے ہی گرودیو بھاگ گیا، لیکن اس کے ساتھی ہر پریت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہرپریت کے پاس سے ایک کوینٹل 80 کلو پوست برآمد ہوئی۔
مسٹر سنگھ کے مطابق ہر پریت کو اس معاملے میں دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔