آگرہ : اترپردیش میں آگرہ کے کھندولی علاقے میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ہاتھرس کے تاجپور تاسنگا سے جمعہ کی رات پانچ افراد ایک کار میں سوار ہوکر آگرہ جارہے تھے ۔ اس دوران آگرہ-علی گڑھ ہائی وے پر واقع بگل گھوسا گاؤں کے نزدیک کار کی ٹکر سامنے سے آنے والے آلود سے لدے ٹرک سے ہوگئی۔
اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سبھی علی گڑھ کے گونڈہ کے بلاک چیف پردیپ کے ساتھ تاج پور ساسنگا میں کولڈ اسٹور کے مالک ونود کے بھتیجے کی شادی سے آرہے تھے ۔سبھی لوگ ان کے قریبی تھے ۔اس حادثے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔پانچوں افراد اس میں پھنس گئے تھے ۔پولیس نے لوگوں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا۔اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ہلاک شدگان کی شناخت علی گڑھ کے گونڈا کے رہنے والے کیلاشی(26)،روندر(33)،راج کمار(35)روی(33)اور پیپلی کے رہنے والے ڈرائیور بنٹی(28)کے طورپر کی گئی ہے ۔