نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 40 پیسے گر کر 11 ماہ کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل کی قیمت 41 پیسے کم ہوکر ساڑھے سات ماہ کی کم از کم سطح آ گئی ہے ۔ دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 70.92 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 65.55 روپے فی لیٹر ہے ۔
اس سال 4 اکتوبر کے ر کارڈ کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت میں 13.02 روپے فی لیٹر کی کمی آئی ہے ۔ اقتصادی راجدھانی ممبئی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 76.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 68.59 روپے فی لیٹر ہے ۔ وہاں پر پٹرول کی قیمت میں 4 اکتوبر کے 91.34 روپے کے مقابلے تقریبا 15 روپے فی لیٹر کی کمی آ چکی ہے ۔ چنئی میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 73.57 روپے اور 69.19 روپے ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بالترتیب 72.97 روپے اور 67.28 روپے فی لیٹر ہے ۔ دہلی سے ملحق نوئیڈا میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 70.82 اور 64.89 روپے فی لیٹر ہ