ممبئی ۔(وارتا)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت کاکہنا ہے کہ تائی کانڈو سیکھنے کا تجربہ انہیں اپنی آنے والی فلم گلاب گینگ کیلئے کام آیا ہے۔مادھوری دکشت نے گلاب گینگ میںزبردست ایکشن مناظر کئے ہیں۔ مادھوری دکشت نے کہا کہ جب میں امریکہ میں تھی تب اپنے بچوںکو تائی کانڈو سکھانے کیلئے لے جایاکرتی تھی۔ وہاں میں تقریباً ایک گھنٹے رہتی ۔ اس کے بعد ہم نے ایک گھریلو پروگرام میں حصہ لیا ۔بلیک بلٹ جیتنے سے ہم صرف پانچ قدم دور تھے۔ مادھوری نے کہا کہ تائی کانڈو کی معلومات کے سبب گلاب گینگ میں کام کرنے میں کافی آسانی رہی۔ ڈانس اور فائٹ دونوں ایک طرح کی چیزیں ہیں۔دونوں میں جسم کو ایک مقررہ سمت میںگھمانا ہوتا ہے۔ سومک سین کی ہدایتکاری میں بنی فلم گلاب گینگ میں مادھوری دکشت نے ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا ہے۔ جو عورتوں پر ہورہے مظالم کے خلاف ہے۔