پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اس وقت اپنے نئے ڈرامے ’آنگن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی تقسیم برصغیر کے گرد گھومتی ہے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ ڈرامے میں فیملی، محبت اور کئی ایسے احساسات اور جذبات کی اہمیت کو پیش کیا جائے گا۔
ہم ٹی وی پر جلد نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی خدیجہ مستور کے ناول ‘آنگن’ سے لی گئی ہے تاہم ڈائیلاگس مصطفیٰ رضوی نے تحریر کیے ہیں، اس کی پروڈکشن مومنہ درید کررہی ہیں۔
احسن خان نے اس ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ’ڈرامے کی اصل کہانی کا مرکز احد رضا اور سجل علی کی رومانوی کہانی ہے، جبکہ میرے سینز کم ہیں، شروعات کی اقساط میں، میں سونیا حسین کے ساتھ نظر آؤں گا، جبکہ ڈرامے کا فوکس ہماری رومانوی کہانی پر ہوگا، تاہم بعدازاں اس ڈرامے کی کہانی آنے والی نسل کی جانب بڑھے گی، جہاں میں سونیا اور اپنے کردار کا بیٹا بن کر سامنے آؤں گا، میرے اس کردار کو حرا مانی اور ماورا حسین کے ساتھ دکھایا جائے گا‘۔