الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈراکبرالدین اویسی کوچندریان گٹا اسمبلی سیٹ سے فاتح قراردیا گیا ہے جبکہ ٹی آرایس کو یکطرفہ جیت مل رہی ہے۔
تلنگانہ میں مقابلہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آرایس ) اورکانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔ ابتدائی رجحانات میں ٹی آرایس کو یہاں سبقت ملی ہوئی ہے۔ وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے فائربرانڈ لیڈر اکبرالدین اویسی کو ایک بار پھر جیت ملی ہے۔ وہ اپنی سیٹ سے فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔
تلنگانہ میں کانگریس کی کارکردگی امید سے زیادہ خراب رہی ہے۔ نیوز18 کے مطابق ٹی آر ایس 93 اورکانگریس اتحاد محض 18 سیٹوں پرآگے ہے۔ جبکہ دیگرکو8 سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ٹی آرایس واضح اکثریت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اوروہ اپنے دم پرحکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اوراسد الدین اویسی کے بھائی اکبرالدین اویسی کوفاتح قرار دیا گیا ہے۔ وہ چندریان گٹا اسمبلی سیٹ سے امیدوارتھے اورٹی آرایس کے ساتھ ان کا اتحاد تھا۔
مجموعی اعدادوشمار کے مطابق اب یہاں مقابلہ یکطرفہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ تلنگانہ میں 119 سیٹوں پرالیکشن ہوئے ہیں، ان میں سے 93 سیٹوں پرٹی آرایس سبقت بنائے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس محض 18 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ یہاں بی جے پی کی حالت خراب ہے، اس کے کھاتے میں صرف تین سیٹیں جاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔