مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کی اہلیہ سوزان مبارک کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ لوگوں نےبڑے پیمانے پر سوزان کی تصاویر کو پسند اور شیئر کیا اور ان کے بارے میں خیر مقدمی تبصرے کیے ہیں۔
بہت سے لوگوںنے سوزان کی ماضی میں طویل عرصے تک خاتون اول کی حیثیت سے ملک وقوم کے لیے خدمات اور ان کی کامیابیوں کو بھی یاد کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ایک خاتون نے پوسٹ کی تھیں۔ خاتون نے سوزان مبارک کے ساتھ سیلفی بنائی س کے بعد اسے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پوسٹ کردیا۔ شہریوںنے سوزان مباک کو بہت عرصے بعد دیکھ کر حیرت کا بھی اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کے اظہار کے ساتھ ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔
‘ٹوئٹر’ پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں صارفین نے خواتین، صحت اور بچوں کےحقوق کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے خانگی لائبربری کے نعرے کی بھی تعریف کی تھی جس کامقصد تمام لوگوں کو مطالعے کی ترغیب دینا تھا۔
خیال رہے کہ سوزان مبارک سنہ 1941ء کو پیدا ہوئیں۔ ان کےوالد ایک ڈاکٹر تھے۔سوزان کا پورا نام سوزان صالح ثابت ہے۔ ان کا خاندان جنوبی مصر کی المنیا گورنری میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے سنہ 1977ء میں سوشل سائنسز میں ایم اے کیا۔ جب کہ حسنی مبارک کے ساتھ ان کی شادی 1959ء میں ہوئی۔ 1961ء میں ان کاپہلا بیٹا علاءپیدا ہوا اور دو سال کے بعد دوسرا بیٹا جمال دنیا میں آیا۔ حسنی مبارک کے مصر کے صدر بننے کے بعد سوزان مبارک نے خاتون اول کی حیثیت سے بھی ملک اور عوام کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔