محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی ساحلی آندھراپردیش میں شدید بارش ہوگی۔ محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق اضلاع پرکاشم اور نیلور میں آئندہ دو دنوں کے دوران شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 14دسمبر تک سمندر سے واپس آجائیں۔
جنوبی مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل استوائی بحر ہند میں بنا ہوا کا دباو امکان ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گہرے دباو میں تبدیل ہوجائے گا اور امکان ہے کہ یہ جنوبی آندھراپردیش اور شمالی تمل ناڈو کی طرف پیش قدمی کرے گااور یہ طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔
اس کے زیر اثر 45-55کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں جنوبی اے پی سے چلیں گی۔اے پی رئیل ٹائم گورننس کی جانب سے دیئے گئے امکانی طوفان کے انتباہ کے پیش نظر مشرقی گوداوری ضلع انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی ناگہانی سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔