ینگون (میانمار) : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے آج آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے چادر چڑھائی۔ ’’ایسٹ ایکٹ‘‘ اور ’’نیبرہڈفرسٹ‘‘ پالیسی کے تحت کووند اس وقت میانمار کے دورہ پر ہیں۔ یاد رہیکہ بہادر شاہ ظفر نہ صرف ایک شہنشاہ تھے بلکہ اردو کے زبردست شاعر اور خوشنویس بھی تھے۔
87 سال کی عمر میں ان کا انتقال برما (موجودہ میانمار) کے دارالحکومت رنگون (موجودہ ینگون) میں اس وقت ہوا جب 1857 کی جنگ آزادی کے بعد برطانوی سامراج نے انہیں جلاوطنی پر مجبور کردیا تھا۔ دریں اثناء وزارت امورخارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بہادر شاہ ظفر کے مزار پر صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کی حاضری کی تصویر بھی ٹوئیٹ کی۔