ہندوستان میں موبائل گیمز کا کریز بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ پوکے مان گو کے بعد پی یو بی جے کو لے کر ہندوستانی نوجوانوں میں کریز بڑھتا جارہا ہے ۔
ہندوستان میں موبائل گیمز کا کریز بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ پوکے مان گو کے بعد پی یو بی جے کو لے کر ہندوستانی نوجوانوں میں کریز بڑھتا جارہا ہے ۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہندوسان کے لوگ ویڈیو دیکھنے سے زیادہ گیمز میں اپنا وقت خرچ کرتے ہیں ۔ جہاں نیٹفلکس جیسے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر لوگ روزانہ 45 منٹ خرچ کرتے ہیں ، وہیں گیم کھیلنے میں لوگ روازنہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت خرچ کررہے ہیں ۔
موبائل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاور آف موبائل گیمنگ ان انڈیا کے مطابق چار میں سے تین موبائل گیمز ایسے ہیں ، جو دن میں دو مرتبہ گیم کھیلتے ہیں ۔ اس کے مطابق ہندوستان میں 250 سے زیادہ موبائل گیمز ہیں اور پانچ ٹاپ گیمنگ کنٹریز میں سے ایک ہے ۔
ویڈیو دیکھنے سے زیادہ موبائل پر یہ
ویڈیو دیکھنے سے زیادہ موبائل پر یہ کام کرتے لوگ ، رپورٹ
موبائل گیمز کی وجہ سے لوگوں نے ٹی وی دیکھنا بھی کم کردیا ہے ۔ رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ گیم کھیلنے والے زیادہ تر لوگ موبائل گیم کو ٹی وی کے پرائم ٹائم سات بجے سے نصف شب تک کھیلتے ہیں ۔ ان کے اعداد و شمار کو بڑھانے کا کام موبائل گیم پی یو بی جی نے کیا ہے ۔ جانا براوزر کی جانب سے کئے گئے کوارٹرز کے سروے کے مطابق 1047 لوگوں میں سے 62 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے پی یو بی جی کھیلا ۔