آلو بخارے سے بھوک کا مسئلہ حل کریں
اگر کسی کو بھوک نہ لگتی ہے تو اس کے لیے چند آلو بخارے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور صبح اس کا پانی پی لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں تین بار دہرائیں اس طرح معدہ ٹھیک طرح کام کرنے لگے گا۔ اور بھوک بھی ٹھیک لگے گی۔
منہ کی بدبو دور کرنے کا طریقہ
رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل ملائیں اور انگلی کی مدد سے دانتوں میں اچھی طرح ملیں بغیر کلی کیئے سو جائیں یاد رہے کہ پانی بلکل نہیں پینا۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کریں
پسینہ کم کرنے کی ترکیب
اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پائوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا رس ملا کر اس سے پیر دھوئیں اس سے پسینہ کم آئے گا۔
پپیتا کھائیں صحت مند ہو جائیں
پپیتا ہم سب کی صحت کے لیے صحت مند پھل ہے اس میں موجود پے پین نامی خمیر پایا جاتا ہے جو غذا کو تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے استعمال سے قبض کی شکایت نہیں ہوتی ہے اس میں وٹامن پائے جاتے ہیں۔
گل بابونہ ایک فائدہ مند بوٹی
گل بابونہ پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہونے والی ایک بوٹی ہے اسے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس کی بھاپ لینے سے بند ناک کھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سونف اور گل بابونہ ملا کر ابال لیں نیم گرم پانی سے آنکھوں کو دھونے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
ٹماٹر کے استعمال کا فائدہ
ٹماٹر ویسے تو ایک پھل ہے لیکن اس کا استعمال سبزی کے طور پر کیا جاتا ہے اس میں موجود فولاد وٹامن اے بی اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں اسے کچا یا پکا دونوں صورتوں میں کھایا جاتا ہے سبزیوں اور ترکاریوں میں سب سے زیادہ صحت پرور ہے۔ یہ بواسیر اور تلی کے امراض میں فائدہ مند اور معدے, جگر کو طاقت پہنچاتا ہے۔
امرود ایک فائدہ مند پھل
امرود کے استعمال سے بلڈ پریشر کے مرض میں فائدہ مند ہوتا ہے اس کے استعمال سے خون میں کو لیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔