ولساڑ: گجرات میں ضلع والساڑ کے سری گام جی آئی ڈی سی صنعتی علاقے میں آج ایک کیمیکل کمپنی میں گیس کا رساؤ ہونے کے سبب اس کے پڑوس میں واقع ایک دیگر کمپنی کے 52 ملازم بیمار ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ سیال فیرک کلورائڈ بنانے والی کمپنی ونایک انڈسٹری سے فیرک کلورائڈ گیس کا رساؤ ہوا.
جس سے اس کمپنی کے آٹھ ملازم پر تو اس کا کوئی اثر نہیں ہوا لیکن جب ہوا کے ذریعہ گیس پھیلی تو اس کا اثر نزدیک واقع فائبر گلاس اور فضائی آلودگی پر قابو پانے والے آلات بنانے والی کمپنی جے آر فائبر گلاس انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 52 ملازم پر ہوا۔آنکھوں میں جلن، جی متلی ہونا اور سانس لینے میں دشوار کی شکایت کے بعد سبھی کو نزدیکی قصبے کے لیوار کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے تین کو سنگین حالت میں دیگر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
مقامی کارخانہ انسپکٹر پورے معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔