لکھنؤ(نامہ نگار)رحیم آباد سے مال کی طرف جا رہی کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے پودوں کی حفاظت کیلئے لگائے گئے اینٹوں کے گھیرے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔جس سے کار میں سوار چار افراد میں سے ایک کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اناؤ کے شیخ پور کا سبزی فروش ۳۲سالہ گلو اپنے تین دوست مال کے من بھونا کا رہنے والا وپن، بادشاہ اور کاکری بھبرولی کے لوکش کے ساتھ کار سے رحیم آباد رشتہ داری میں جا رہا تھا گلو کار چلا رہا تھا۔ وہ چاروں جب جوریاموڑ کے نزدیک پہنچے تو ان کی کار اچانک بے قابو ہو گئی۔ جس کی وجہ سے بے قابو کار سڑک کے کنارے پودوںکی حفاظت میں لگائے اینٹ کے گھیرے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کار الٹ جانے سے چاروں لوگ شدید طور سے زخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے چاروںکو کار سے کسی طرح نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔ زخمیوںکو رحیم آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروںنے گلو کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ باقی تینوں زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔